ٹائٹینک کی تباہی میں بچ نکلنے والی برطانوی خاتون کا خط 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا

اتوار 25 جنوری 2015 12:52

بوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) 1912 میں دنیا کے سب سے بڑے جہاز ٹائٹینک کی تباہی میں بچ نکلنے والی برطانوی خاتون کا خط 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈی لیوسی ڈف گورڈن نامی خاتون ایک فیشن ڈیزائنر تھیں اور انہوں نے یہ خط جہاز کی تباہی کے ڈیڑھ ماہ بعد اپنی ایک دوست کو لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات پر شکوہ کیا تھا کہ جہاز کی تباہی میں بچنے کے بعد وہ اپنے خاوند کے ساتھ برطانیہ واپس پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال نہیں کیا گیا تھا۔ کہا جاتا تھا خاتون نے ریسکیو اہلکاروں کو اپنی جان بچانے کے عوض رشوت کی پیش کش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :