سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل ہو گا

اتوار 25 جنوری 2015 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کل(پیر) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ ہو گا جس میں سیکرٹری وزارت دفاع کمیٹی ارکان کو پاک‘ یو ایس کے حالیہ 2014ء کے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے مذاکرات اور چیف آف آرمی سٹاف کے حالیہ یو ایس اے کے دورہ کے متعلق بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :