امریکی صدرکی دولت اسلامیہ کے ہا تھو ں یرغمالی جاپانی شہری کے ’قتل‘ کی مذمت

امریکہ اپنے اتحادی جاپان کے شانہ بہ شانہ اس کے ایک مغوی کے دکھ میں شریک ہے، باراک اوباما

اتوار 25 جنوری 2015 13:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے ہاتھوں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا ہے۔ادھر جاپانی حْکام نے کہا ہے کہ وہ ہارونہ کی ہلاکت کی خبر دینے والی ویڈیو کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق حفاظتی امور پر مشاورت کرنے والے ہارونہ ان دو جاپانی شہریوں میں سے ایک ہیں جنھیں شام میں شدت پسندوں نے چند روز قبل یرغمال بنایا تھا۔

ادھر امریکی صدر نے اپنے ایک بیا ن میں جاپانی مغوی ہارونہ یوکاوا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ظالمانہ قتل‘ قرار دیا جبکہ دوسرے مغوی صحافی کینجی گوٹو کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادی جاپان کے شانہ بہ شانہ اس کے ایک مغوی کے دکھ میں شریک ہے۔براک اوباما نے اس عزم کو دہرایا کہ ان کا ملک دولتِ اسلامیہ کو آہستہ آہستہ کمزور کرنے کے بعد آخرِ کار اسے شکست دے دے گا۔

متعلقہ عنوان :