یوکرائن: ماریوپول میں راکٹ حملوں میں 30 ہلاک ،80 زخمی
حملوں کے ذمہ دار روس نواز علیحدگی پسند ہیں ،یوکرینی حکومت
اتوار 25 جنوری 2015 13:55
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) یوکرائن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ماریوپول نامی شہر پر راکٹ حملوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔یوکرینی حکومت نے ان حملوں کے لیے روس نواز علیحدگی پسند باغیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ یوکرینی فوج نے داغے تھے۔ماریوپول روس اور روس کا حصہ بننے والے کرائمیا کے علاقے کے درمیان واقع ہے۔
مشرقی یوکرائن میں باغیوں کے مرکزی رہنما نے پہلے تو ماریوپول پر چڑھائی کا اعلان کیا لیکن پھر کہا کہ وہ ’شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں میں روس کے حامی باغیوں نے ایک مارکیٹ اور رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔یورپ میں تحفظ اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کا بھی کہنا ہے کہ راکٹ باغیوں کے زیرِ اثر علاقے سے پھینکے گئے تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.