امریکی صدر باراک اوبامہ کو بھارتی صدارتی محل راشٹر پتی بھون آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی

بھارت کا دوسری مرتبہ دورہ میرے لئے باعث اعزاز ہے، باراک اوبامہ

اتوار 25 جنوری 2015 13:55

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) امریکی صدر باراک اوبامہ کی بھارتی صدارتی محل راشٹر پتی بھون آمد بھارتی صدر ، وزیراعظم نے استقبال کیا راشٹر پتی بھون آمد پر امریکی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس ون میں سوار صدر اوباما اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ نئی دلی کے پالم ایرپورٹ پہنچے تو پروٹوکول راویت کو توڑ کر نریندر مودی بھی خود استقبال کیلیے پہنچے گجرات سانحہ پرکلین چٹ ملنے پر مودی کی خوشی تو بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد اوباما موریا شیرٹن ہوٹل روانہ ہوئے جہاں سے امریکی صدر باراک اوبامہ بھارت کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون پنچے تو وہاں موجود بھارتی صدر پرناب مکر جی اور بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی نے صدر اوبامہ کا شاندار استقبال کیا جسکے بعد انہیں گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی امریکی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا امریکی صدر بھارتی صدرپرناب مکر جی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اپنے وفود سے ملاقات کرائی اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گئے اور پھول چڑھائے اس موقع پر امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا بھارت کا دوسری مرتبہ دورہ میرے لئے باعث اعزاز ہے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کروں گا ۔