سپریم کورٹ کو غیر معیاری ڈیٹکٹرز کی فراہمی کی انکوائری مکمل

ڈیٹکٹرز ریاض اینڈ سنز نامی فرم نے فراہم کئے تھے‘ آلات فرم کو واپس کر کے 1 کروڑ روپیہ واپس لے لیا گیا ہے‘ انضباطی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی،سی ڈی اے

اتوار 25 جنوری 2015 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سپریم کورٹ کو غیر معیاری ڈیٹکٹرز کی فراہمی کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ سی ڈی اے نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی کے 3 ڈیٹکٹرز ریاض اینڈ سنز نامی فرم نے فراہم کئے تھے۔

(جاری ہے)

آلات فرم کو واپس کر کے 1 کروڑ روپیہ واپس لے لیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کی انضباطی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ابتدائی انکوائری میں اس سارے معاملے کا ذمہ دار ڈائریکٹر محمد عرفان اور ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم صابر کو قرار دیا گیا ہے۔ دونون کو سزا بھی دے دی گئی ہے عرفان کی ایک سالانہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم کی دو سالانہ ترقیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے معاملے کی انکوائری کا سی ڈی اے کو حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :