بلوچستان بارے مرکز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا رویہ تبدیل نہیں ہوا،اختر مینگل

ن لیگ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ہم بھی حصہ ڈالیں گے، انٹرویو

اتوار 25 جنوری 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سابق وزیر اعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔ بلوچستان بارے مرکز اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا رویہ تبدیل نہیں ہوا‘ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ہم بھی حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

کیا پرویز مشرف کیس بھی فوجی عدالت میں چلے گا؟ بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر جلد وائٹ پیپر شائع کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کے اختیارات وزیر اعلیٰ ہاؤس سے زرغون روڈ تک ہیں۔ اگر حکمران بااختیار ہیں تو بلوچستان میں آپریشن کیوں نہیں روکتے سندھ اور بلوچستان کے قوم پرستون کے ساتھ مل کر پونم کو فعال کیا جائے گا۔ جمہوریت کے دعوے دارون نے خود ہی جمہوریت کو نکیل ڈال دی ہے۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دوسری عدالتیں اہل نہیں ہیں۔