لاپتہ افراد کا معمہ حل نہ ہو سکا اعلیٰ عدلیہ سمیت ماتحت عدالتوں میں درجنوں درخواستیں زیر سماعت

اتوار 25 جنوری 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) گزشتہ کئی سالوں کی طرح 2014ء میں بھی لاپتہ افراد کا معمہ حل نہ ہو سکا اس وقت اعلیٰ عدلیہ سمیت ماتحت عدالتوں میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے درجنوں درخواستیں زیر سماعت ہیں بیشتر درخواستوں میں پولیس اور رینجرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے بھی کافی عرصہ قبل لاپتہ افراد بارے سماعت کی تھی مگر اب تک اس میں بھی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے لارج بینچ قائم کیا تھا اور مقدمات کی سماعت شروع کی تھی مگر اس میں بھی معاملات آگے نہیں بڑھے۔

متعلقہ عنوان :