ہمارے نبی کریم ﷺسے بڑھ کوئی بھی امن،انصاف،صلح پسندنہیں،محمد الیاس چوہدری

کروڑوں جانیں بھی سرکاردوعالم ﷺ کے مقدس قدموں کی مقدس دھول پربھی قربان کی جائیں توبھی کم ہیں‘مشیر حکومت

اتوار 25 جنوری 2015 14:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے دونوں جہان نبی کریم ﷺ کے واسطے پیداکئے،دنیا تخلیق کرنے سے قبل ہی نبی کریم ﷺ کانورپیداکردیاگیاتھاآپ ﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کرآئے ہیں کائنات،آسمانوں،زمینوں الغرض تمام جہانوں کانورآقائے نامدوار،سیدالانبیاء تاجدارمدینہ،نبیوں کے سردارحضرت محمدمصطفیﷺ کی بدولت ہے ہمارے نبی کریم ﷺسے بڑھ کوئی بھی امن،انصاف،صلح پسندنہیں، کروڑوں جانیں بھی سرکاردوعالم ﷺ کے مقدس قدموں کی مقدس دھول پربھی قربان کی جائیں توبھی کم ہیں،یورپی ممالک اپنے ممالک کے اندرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت روکنے کے لیے اقدامات اٹھائیں وگرنہ عاشقان رسولﷺ غلامان رسول ﷺ راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائینگے،طلبہ دین اوردنیاکے دونوں علم حاصل کریں دنیاکے اندردہشت گردی کے واقعات پرقابوپانے کے لیے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پرعمل کرناہوگا مغربی مفکرین اگرنبی کریم ﷺکی تعلیمات،سیرت نبویﷺ کامطالعہ کریں توانہیں پتہ چل جائے گاکہ پیغمبراسلام ﷺ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی دنیاکے اندرامن،خوشحالی،ترقی اورانصاف کابول بالاہوسکتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال پوسٹ گریجویٹ کالج میں ادارہ کے پرنسپل راجہ محمدصدیق کی صدارت میں منعقدہ جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،میلادکی تقریب سے پرنسپل راجہ محمدصدیق، پروفیسر حلیم بٹ،پروفیسرافتخار،پروفیسرخلیل،قاری مشتاق،پروفیسرعبدالقدوس،پروفیسرسردارفہیم،پروفیسرجمروزصدیقی،پروفیسروحیدزمان،عثمان علی(سٹیج سیکرٹری)عاقب حسین ، محمد کبیر ، منصورعلی ،منظورعلی،عباس سلطانی،مدثرسبحانی،عمیس علی حسین زادہ، گوہرعلی حسین زادہ،محمدادیب،نفیس رقیب،فیضان ریاض،قاری منظورمدنی،محمدعلی،شکیل علی،انعام اللہ،باسط علی،فضل میراں نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں پروفیسرطارق آفتاب،پروفیسرمحمود،پروفیسرمحمداعجاز،پروفیسربابرڈار،پروفیسرشمیم،پروفیسرمرادعلی بھٹی،پروفیسر راجہ محمدافتخار،پروفیسرسجاد، پروفیسرسجاد،پروفیسررشید،پروفیسرخلیل،پروفیسرذوالفقار،پروفیسرفرید،پروفیسروسیم،پروفیسرمشتاق،پروفیسرآصف تنویربھٹی،پروفیسرشمریزسمیت سینکڑوں طلباء نے شرکت کی،میلادکی محفل تقریباپانچ گھنٹے جاری رہی طلبہ اورپروفیسرزنے نعتیں،قصیدہ بردہ شریف ،درودپاک پیش کیا،ساراکالج درودوسلام کے مبارک ذکرسے گونجتارہا محفل میلادکے مقام کوخوبصورت بینرزسے سجایاگیاتھامحفل میلادالنبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیرحکومت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت بناکربھیجاہے، محسن انسانیت اورمحبوب خداحضرت محمدمصطفیﷺ کامقدس دن 12ربیع الاول کو دنیابھرمیں عقیدت واحترام سے منایاجاتاہے نبی آخرالزمان ﷺ ہی وہ مبارک ہستی ہیں جن پراللہ تعالیٰ کے فرشتے اوراس کے بندے دن رات درودپاک بھیجتے ہیں اورتاقیامت بھیجتے رہیں گیامشیرحکومت نے کہاکہ کوٹلی اولیاء کی سرزمین اورعشق رسول ﷺ رکھنے والے زندہ ضمیرمسلمانوں کی دھرتی ہے اپنے سینے اوردل میں عشق رسول ﷺ رکھنے والے عاشقان مصطفیﷺ جشن میلادالنبی ﷺ پورے جوش وجذبے کے ساتھ منائی اورپنے گھروں میں محفل میلادکاانعقادکریں،انہوں نے کہاکہ اگرحضورپاک ﷺ اس دنیامیں تشریف نہ لاتے توپھراللہ تعالیٰ دنیاہی نہ بناتااورنہ ہی ہم پیداہوتے ،یہ جہاں اورتمام جہان حضوراکرم ﷺ کی نسبت سے ہیں،انہوں نے کہاکہ دنیامیں امن صرف ایک ہی صورت میں قائم ہوسکتاہے جب سب لوگ حضورسرورکائنات ،رحمت دوعالم،تاجدارمدینہ حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے سنہری اقوال پرعمل پیراہوں جب سب لوگ حضوراکرم ﷺ کے بنائے ہوئے اصولوں اوران کے اسوہ حسنہ پرعمل پیراہوجائینگے توپھرکوئی شک نہیں کہ دنیا امن کاگہوارہ بن جائیگی۔