خیبر ایجنسی  وادی تیراہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق

جاں بحق دونوں حکومت نواز توحید الاسلام کے رضاکار تھے ، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا

اتوار 25 جنوری 2015 14:20

خیبر ایجنسی  وادی تیراہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد جاں ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے -سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں حکومت نواز توحید الاسلام کے رضاکار تھے ، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔