کراچی عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا  دو افرا د خمی

اتوار 25 جنوری 2015 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) کراچی میں پولیس اوررینجرز کے آپریشن کے دوران عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ دو ساتھیوں سمیت مارا گیا آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کیمطابق لیاری افشانی گلی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کے دوران گینگ وار عزیر جان بلوچ گروپ کا کارندہ منیر عرف معاب بلوچ، بابا گولڈ اور حسن مارے گئے۔

معاب بلوچ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ انسپکٹر شاہجہاں بلوچ کا بیٹا ہے۔ معاب بلوچ ارشد پپو قتل کیس سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ جبکہ آرام باغ کے قریب فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کو زخمی کرنے والا مبینہ ڈکیت کو تحویل میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :