اوور سیز پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں‘ محمد جاوید ملک

پاکستان کو درپیش بحرانوں سے باہر نکالنے کیلئے سب کو اتحاد کرنا ہوگا ‘ چیئرمین اوورسیز پاکستان سولیڈیٹری

اتوار 25 جنوری 2015 14:34

پتوکی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) اوور سیز پاکستان سولیڈیٹری کے چیئرمین محمد جاوید ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن انکو استعمال میں لانے کے لئے بہت سارے سر مائے کی ضرورت ہے جس کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،ایک کڑور سے زائد اوور سیز پاکستانی ملکی معیشت کو مضبوط کر نے میں قلیدی کردار ادا کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابقہ صدر شعبہ خواتین چیمبر آف کامرس قصیرہ شیخ،ڈاکٹر رخسانہ،محمد عظیم قصوری،میاں محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔۔جاوید ملک نے کہا کہ اس وقت پاکستان بہت سے بحرانوں سے گزر رہا ہے جن سے چھٹکارا پانے کے لئے سب کو اتحاد کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :