کامونکے ‘حکومتی ہدایت کے باوجود پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں سیکورٹی انتظامات نہ ہو نے کے برابر

اتوار 25 جنوری 2015 14:38

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)حکومتی ہدایت کے باوجود پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں سیکورٹی انتظامات نہ ہو نے کے برابر‘ متعدد پرائیویٹ سکول اور کالج ویراں جگہوں پر واقع ہیں تفصیل کے مطا بق سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی طرف سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھی جس پر سرکاری اداروں میں کسی حد تک عملدرآمد ہوتا ہوا نظر آرہا ہے مگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اس پر عمل نہ ہو نے کے برابر ہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ما لکان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے نظر آ رہے ہیں اور وہ شاید ایک اور سانحہ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کا مونکے اور گردو نواح میں اس وقت درجنوں پرائیویٹ سکول اور کالج کام کر رہے ہیں جن میں سے معتد د ایسے مقامات پر واقع ہیں جہا ں دور دور تک آبادی کا نام و نشان بھی نہیں ہے اور ان کے ارد گرد کھیت واقع ہیں مگر حکومتی ہدایات اور مدت دینے کے باوجود ان غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے مالکان نے کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے ہیں جبکہ جن چند پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے محض خانہ پری کے لیے اپنے پہلے سے ہی موجود ملازمیں کو بندوق یا پسٹل پکڑا کر گیٹ کے سامنے کھڑا کردیا ہے جن کو اسلحہ چلانا بھی نہیں آتاعوامی حلقوں نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ ملکی امن وامان کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کو بھی سخت حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔