انصار الشریعہ کے رہنما محمد الزوہای کا انتقال ہوگیا  گروپ نے بھی تصدیق کر دی

ہم اپنے رہنما کی موت پر سوگوار ہیں  انصار الشریعہ کا بیان

اتوار 25 جنوری 2015 14:43

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)انصار الشریعہ نے اپنے رہنما کے مرنے کی تصدیق کر دی لیبیا کے اسلام پسند گروپ انصار الشریعہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما محمد الزہاوی کا انتقال ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسلام پسند جماعت نے کہا کہ ہم اپنے رہنما کی موت پر سوگوار ہیں اس کے علاوہ انھوں نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔اطلاعات کے مطابق ان کی موت حکومت کے فوجیوں سے گذشتہ اکتوبر میں بنغازی میں ہونے والی جنگ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔واضح رہے کہ اس جماعت پر سنہ 2012 میں بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا الزام ہے جس میں امریکی سفیر کی موت ہو گئی تھی۔