پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کی سنچری کی بدولت 313 رنز بنائے  نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  مصباح الحق 107اور عمراکمل 68کے رنز کے ساتھ نمایاں رہے  محمد حفیظ  یونس خان  احمد شہزاد اور صہیب مقصود خاطر خواہ کار کر دگی نہ دکھاسکے  شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے  پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی

اتوار 25 جنوری 2015 14:45

لنکولن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ورلڈکپ سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کی سنچری کی بدولت 313 رنز بنائے  نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا  مصباح الحق 107اور عمراکمل 68کے رنز کے ساتھ نمایاں رہے  محمد حفیظ  یونس خان  احمد شہزاد اور صہیب مقصود خاطر خواہ کار کر دگی نہ دکھاسکے  شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے  پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے شہر لنکولن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا محمد حفیظ میچ کی پہلی ہی گیند پر رن آوٴٹ ہو گئے یونس خان بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ایک موقع پر پاکستان کے 4 کھلاڑی 81 رنز پر آوٴٹ ہو چکے تھے تاہم کپتان مصباح اور عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 186 رنز پر پہنچا دیا، دونوں کے درمیان 105 رنز کی شراکت ہوئی، عمر اکمل 68 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

سرفراز احمد 19، وہاب ریاض 30 اور احسان عادل نے ٹیم کے اسکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے سب سے زیادہ 107 رنز اسکور کئے  شاہد آفریدی اپنا کھاتہ کھولے بغیر پہلی ہی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 313 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بورڈ پریزیڈنٹ الیون نے پر اعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مہمان سائڈ کی جانب سے اوپنر ہنری نکولس نے 104 جبکہ ٹم سیفرٹ نے 89 گیندوں پر 115 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل نے 9.2 اوورز میں 81 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، ایک وکٹ سہیل خان کے حصے میں آئی جب کہ ایک کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 27 جنوری کو کھیلے گی پریکٹس میچز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 31 جنوری کو ولنگٹن اور دوسرا میچ 3 فروری کو نیپئیر میں کھیلا جائے گا پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 4 فروری کو آسٹریلیا پہنچے گا۔

9 فروری کو بنگلہ دیش اور 11 فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کا آغاز 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔