نیوزی لینڈ نے چھٹے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 120 رنز سے شکست دیدی میزبان ٹیم کو سات میچوں کی سیریز میں 4-1کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی

سری لنکا کی پوری ٹیم 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے مین آف دی میچ قرار پائے

اتوار 25 جنوری 2015 14:45

ڈیونیڈن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ڈیونیڈن میں کھیلے جانے والے چھٹے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 120 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی پوری ٹیم 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 40.3 اوورز میں 195 رنز پر پویلین لوٹ گئی سری لنکا کی جانب سے تھریمانے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 56 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔

سری لنکا کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے اور انھیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا  میلنگن نے دو اور بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے کین ویلم سن اور راس ٹیلر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 315 بنائے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلم سن نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 97 جبکہ راس ٹیلر نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے دونوں بیٹسمین اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔سری لنکا کی جانب سے پرساد نے دو، ہیرات، دلشان اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا  تین کھلاڑی رن آوٴٹ ہوئے۔ فتح کے نتیجے میں میزبان ٹیم کو سات میچوں کی سیریز میں چار ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔سات میچوں کی اس سیریز کا پہلا اور چوتھا میچ نیوزی لینڈ نے جبکہ دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا جبکہ تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :