جموں وکشمیر کے دونوں اطراف سمیت پاکستان بھر میں کل بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

(کل)ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف جلسے، جلوس ، ریلیاں ، احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دیے جائیں گے

اتوار 25 جنوری 2015 14:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیداور آل پارٹیز حریت کانفرنس کی مشترکہ کال پر بھارت کا یوم جمہوریہ ریاست جموں وکشمیر کے دوانوں اطراف اور پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام کل بروز سموار بطور یوم سیاہ منائیں گے ۔ اس سلسلہ میں جملہ انتظامات و تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

بھارتی یوم جمہوریہ بیس کروڑ پاکستانی و کشمیری عوام اب کی بار اس تجدید عہد ، عزم استقلال ، ملی بیداری سے اس لیے بھی بھر پور انداز میں منائیں گے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بطور خاص شرکت کے لیے عالمی لاؤ لشکر لے کر بھارت پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اطہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائز ر شوکت جاوید نے کزشتہ روز بھارتی یوم جمہوریہ کے روز کشمیری عوام کی طرف سے منائے جانے والے یوم سیاہ کے سلسلہ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 26جنوری کو ریاست جموں وکشمیر کے دونوں اطراف جلسے، جلوس ، ریلیاں ، احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دیے جائیں گے ۔ جبکہ کاروباری مراکز بند اور مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی ۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم سیاہ کے اجتماعات ہونگے اس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی دہشت گردی ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدنام زمانہ کالے قوانین کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کر کے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے منطور شدہ قرار دادوں پر عملد رآمدکروانے اور کشمیر ی عوام کو پیدائشی حق خودارادیت دلاوانے کی پر امن تحریک کو آخری سانس تک جاری رکھنے کا لازوال عمل اور مقدس مشن آگے بڑھانا ہے ۔

شوکت جاوید میر نے کہا امریکہ ،برطانیہ، جرمنی ، کنیڈا اور مشرقی وستع سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ منا کر دنیا پر باور کریں گے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان وجہ تنازعہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بجائے اپنا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈال کر جنوبی ایشیا کے امن کو تہس نہس کرنے کی کوشش کی جسکو کشمیری عوام ناکام بنا کر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :