نبی کریم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے‘حاجی محمد صراف

فرا نس کے ایک جر ید ے کی طرف سے گستاخانہ خا کو ں کی اشاعت سے مسلما نو ں کے مذہبی جذبا ت مجروح ہو ئے ہیں

اتوار 25 جنوری 2015 15:02

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) نبی کریم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے‘ فرا نس کے ایک جر ید ے کی طرف سے گستاخانہ خا کو ں کی اشاعت سے مسلما نو ں کے مذہبی جذبا ت مجروح ہو ئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حاجی غلام محمد صراف نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ا س سلسلہ میں اسلامی سربراہی کانفر نس طلب کر کے اس کے ذریعے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیا ر کر ے اور پو ر ی امت مسلمہ ایسی پلاننگ کر ے کہ آئند ہ کسی لعنتی کو گستاخی کی جرات نہ ہو حقیقت یہ ہے کہ مغرب کی طرف سے توہین آمیز خا کے دراصل یہودیوں کی ایک سازش ہے جسے مسلما ن کسی صورت بھی بر دا شت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان آقا نامدار حضرت محمد ﷺ کی حرمت پر اپنی جان تک قربان کرسکتے ہیں لیکن ان کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ہیں مغربی ممالک اور خاص طور پر اقوام متحدہ کہ چاہئے کہ بین الامذاہب کی اخلاقی قدر وں کو مد نظر رکھیں اور ایسے گستاخانہ حرکات سے باز رہیں مسلمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا وہ منہ توڑ جواب دینے کی جرات رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :