انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، سالویشن موومنٹ

اتوار 25 جنوری 2015 15:11

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ نے 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے نام نہاد نہاد سیکورٹی کے نام پر کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سالویشن موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری بیان میں کہا کہ سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے اپنی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کو قطعی طور پر سلب کر لیا گیا ہے اور بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے بڑے پیمانے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کا موٴثر نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :