فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپورماتھیلو کے بیگنگ اینڈ لوڈنگ یونین کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 25 جنوری 2015 15:19

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپورماتھیلو کے بیگنگ اینڈ لوڈنگ یونین کی جانب سے مطالبات کے حق میں اور ایف ایف سی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مزدوروں کے حقوق نہ ملے تو احتجا ج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے م طابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بیگنگ اینڈ لوڈنگ یونین کے رہنماؤں عبدالحق کھٹیاں ،عبدالمجید اور دیگر نے احتجاجی مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی میرپورماتھیلو کی انتظامیہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتی ہے جس کے مطابق کسی بھی کمپنی کی چار دیواری کے اندر کام کرنے والے اس کمپنی کے ملازم ہیں لیکن ایف ایف سی میرپورماتھیلو کی انتظامیہ مزدوروں کو میڈیکل الاؤنس بچوں کی تعلیم کے لئے سہولیات اور دیگر فوائد سے محروم کرکے اپنے مقاصد حاصل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر چاردن تک مزدوروں کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔