کراچی کو ملنے والی بجلی میں ایک میگاواٹ کی بھی کمی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،شرجیل میمن

اتوار 25 جنوری 2015 15:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی کو ملنے والی 650 میگاواٹ بجلی میں کسی قسم کی کمی نہ کرے۔ایک میگاواٹ کی بھی کمی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چند وفاقی وزراء معاہدے کی توسیع کی رہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم وفاق اور صوبوں کے مابین نفرتیں بڑھانے کی سازش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کا 70 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کے الیکٹرک مفت میں نہیں بلکہ وہی قیمت ادا کرکے خرید رہی ہے جسے دیگر صوبوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو وفاق سے بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا براہ راست فرق ملکی معیشت پر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :