ڈجکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

اتوار 25 جنوری 2015 15:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ڈجکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، جبکہ اسلحہ کے زور پر وو افراد نے ایک خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اوردوخواتین اغواء ہو گئیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لے تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر 273ر۔ بکی رہائشی نرگس بانو نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ملزمان عمران وغیرہ کے ساتھ پنچائت میں شوہر ارشد کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزموں کو رنج تھا گزشتہ روز میرا شوہر موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ ملزم عمران طاری وغیرہ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف 302/34 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 77ر ۔

(جاری ہے)

ب کی رہائشی شہلہ ناز زوجہ احمدنے پولیس کوبتایا کہ گھر اکیلی موجود تھی ملزم مظفر اور سہیل نے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کی ،تھانہ باہلک کے علاقہ چک نمبر 102ر ۔ ب کے بلال نے موقف اپنایا کہ ملزم وقاص ،صفدر ،ذوالفقار وغیرہ نے بیوی شاندرہ گل کو اغواء کرلیا ہے ،تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ علوی پارک کے رہائشی شیرمحمد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم اشرف اور اس کے ساتھیوں نے پندرہ سالہ بیٹی صباء کواغواء کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :