امریکہ اور یورپی ممالک دنیا میں امن چاہتے ہیں تو ان کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرناہوگی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی

اتوار 25 جنوری 2015 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہاکہ مسلمان نہیں بلکہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اہل مغرب دہشت گرد ہیں جوعالمی امن کو حضور ر ﷺ کے توہین آمیز خاکے شائع کرکے آئے روز عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں، خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کی وفات سے عالم اسلام ایکی مدبر اور دانش ور لیڈر سے محروم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نیو گارڈن ٹاوٴن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے کہا کہ مغربی اقوام کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے اگرامریکہ اور یورپی ممالک دنیا میں امن چاہتے ہیں تو ان کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرناہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک طرف عالمی امن کے نام نہاد علمبردار مغربی ممالک مسلمانوں پر دہشت گردی کابے بنیاد اور جھوٹا الزام لگاتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے خود دنیا کوانتہاء پسندی اور شدت پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :