حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں پر خاموشی کی بجائے سخت نوٹس لے،ملی مجلس شرعی

اتوار 25 جنوری 2015 15:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ملی مجلس شرعی نے کہاہے کہ عالمی برادری اگر دنیا میں امن چاہتی ہے تو ” انبیاء کرام ْ“ کی عزت ناموس اور” شعائر اسلام“ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا میں کوئی بھی امن سے نہیں رہ سکے گا، حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں پر خاموشی کی بجائے سخت نوٹس لے اور فرانس کی حکومت سے اس معاملہ پر شدید احتجاج کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جوہر ٹاوٴ ن مرکز میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماوٴں صدرمفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ,علامہ خلیل الرحمن قادری،راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،حافظ عاکف سعید،حافظ عبدالغفارروپڑی،علامہ احمد علی قصوری ،حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی سمیت دیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ نبی کریم سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور حضورنبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ اسلامی سربراہی کانفرنس کاجلداجلاس بلایاجائے۔حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کوگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں واضح طور پر لکھا ہے کہ مذاہب اور مقدس ہستیوں کی توہین نہیں کی جاسکتی ۔اقوام متحدہ کومغربی ممالک پرزور ڈالناچاہئے کہ وہ مذاہب اورانبیاء کرام کی توہین کے سلسلہ کوفوری روکیں اورفرانسیسی جریدے کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :