دہشتگردی کے ناسور سے ملک جلد پاک ہوگا،اکمل خان باری

اتوار 25 جنوری 2015 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور سے ملک جلد پاک ہوگا۔دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرچکا ہے ۔حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پوری قوم دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے یکجان ہوچکی ہے دہشتگردی کی وجہ سے پاکستانی قوم کو قربانیوں کو اقوام عالم میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی جنگ ہے اتحاد اور اتفاق کی طاقت سے پاکستان اس لعنت سے جلد چھٹکارہ حاصل کرے گا ۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے دہشتگردی ختم ہوگی۔سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردی کے خلاف اتحاد ملکی تاریخ کی ایک واضع مثال ہے ۔