مسلم لیگ(ن) ژوب میں ضلع صدر ملک نصراللہ شمام زئی کی قیادت میں مکمل طور پر فعال اور متحرک ہے، اجمل اعوان

اتوار 25 جنوری 2015 15:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) ضلع ژوب کے ترجمان اور یوتھ ونگ بلوچستان کے سینئر رہنما اجمل اعوان نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ژوب میں ضلع صدر ملک نصراللہ شمام زئی کی قیادت میں مکمل طور پر فعال اور متحرک ہے اور ضلع سیکرٹریٹ عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلارہتا ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ژوب میں پارٹی نے خاطر خواں کامیابی حاصل کی لیکن بلوچستان میں چند اہم صوبائی عہدہ داران صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف پس پردہ سازشوں میں مصروف ہیں حالانکہ صوبائی صدر نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بنایا ہے اور اپنے بچوں کی قربانی دے کر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کے جھنڈے کو بلندرکھا ہے لیکن اب کارکن ان تمام مفاد پرستوں اور مسلم لیگ(ن)کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کا بھرپور محاسبہ کرکے صوبائی صدر کا ساتھ دینگے اور مسلم لیگ(ن) سے تعلق جوڑنے والے مفاد پرست عناصر اپنے آپ کو 24سال سے مسلم لیگ(ن) کا کارکن بنارہے ہیں جبکہ ان کی رکنیت ہی نہیں اور نہ ہی24سال پہلے مسلم(ن)کا وجود تھابلکہ صرف مسلم لیگ تھی 2007میں پیپلز پارٹی کے کارکن کس منہ سے اپنے آپ کو دیرینہ کارکن کہ رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کو تباہی سے بچانے کے لئے یوتھ ونگ بلوچستان کے رہنما سراپااحتجاج ہیں تاکہ پارٹی کو مفاد پرستوں اور ٹکٹ فروشوں سے چھٹکارا دلایا جائے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو پشتون بیلٹ میں نقصان پہنچانے والے اور آمریت میں ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے والوں کو پارٹی سے فارغ کیا جائے قائد محترم میاں نواز شریف کی تصویر کو ٹیبل کے نیچے پھینکنے والوں کو نہ تو ہم رہنما مانتے ہیں اور نہ ہی انکا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق ہے بلکہ ذاتی مفادات ، بیلڈوز گھنٹوں اور سکالر شپ کے لئے مسلم لیگ(ن) کا نام استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا ہمیں صرف پارٹی مفاد عزیر ہے اور پارٹی آئین ہمارے لئے مقدس ہے ہم میاں نواز شریف اور نواب ثناء اللہ زہری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اجلاس بلایاجائے اور ہم ٹکٹ فروشوں اور مفاد پرستوں کے ثبوت پیش کرینگے اس موقع پر سینئر رہنماء اسحاق خٹک ، نورخان صدرتحصیل عبدالمنان، عبدالحفیظ، کونسلر فتح محمد اور دادخان خوشی ودیگر موجود تھے