پاکستانیوں نے دو سالوں میں 13 ارب روپے کے جنریٹر درآمد کئے‘ سٹیٹ بینک رپورٹ

اتوار 25 جنوری 2015 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سٹیٹ بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد 2014ء کو پاکستانیوں نے 54.44 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کر کے اپنی انرجی ضروریات کو پورا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013ء کو 57.34 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کئے گئے تھے جو 2014ء سے کچھ زیادہ ہیں۔ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ بحران سے حکومت نمٹنے میں ناکام نظر آئی ہے جس کے بعد شہریوں نے گزشتہ دو سالوں میں 111.78 ملین امریکی ڈالر کے جنریٹر درآمد کئے ہیں۔ اگر اس رقم کو پاکستانی روپیہ میں دیکھا جائے تو یہ رقم تقریباً 13 ارب روپے کے مساوی بنتی ہے

متعلقہ عنوان :