جیکب آباد، ٹھل جانے والی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 25 جنوری 2015 16:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جیکب آباد میں ٹھل جانے والی مسافروں سے بھری بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے‘ جاں بحق ہونیوالوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز جیکب آباد میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ٹھل جانے والی مسافروں سے بھری بس الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :