دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت 22.59 فیصد کمی سے 83 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہی
اتوار 25 جنوری 2015 16:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت گزشتہ ماہ 22.59 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 83 کروڑ 26 لاکھ 4 ہزار ڈالر رہی جو دسمبر 2013 میں 1 ارب 7 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار ڈالرتھی۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران خام اور تیار پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی مالیت میں 14.13 فیصد کمی ہوئی، نومبر میں پٹرولیم گروپ کی درآمدی مالیت 96 کروڑ 95 لاکھ 83 ہزار ڈالر رہی تھی۔
اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2014 میں سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 33.33 فیصد کمی ہوئی۔اس دوران 44 کروڑ 46 لاکھ98 ہزارڈالر کی 8لاکھ 5 ہزار 476 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ دسمبر 2013 میں 66کروڑ 70 لاکھ2 ہزار ڈالر کی 8لاکھ66ہزار434 میٹرک ٹن مصنوعات درآمد کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ ماہ تیار پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے حجم میں بھی 7.04 فیصد کمی آئی جبکہ نومبر2014 کے مقابلے میں دسمبر2014 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت اور حجم میں بالترتیب 33.69 اور 26.74 فیصد کمی ہوئی، نومبر 2014 میں 67کروڑ 5لاکھ 96ہزار ڈالر کی 10لاکھ 99ہزار536 میٹرک ٹن تیار پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.