سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود پاک بھارت تجارت بڑھ گئی، رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی حجم 5.7فیصداضافے سے76فروڑ ڈالر پر پہنچ گیا؛اسٹیٹ بنک

اتوار 25 جنوری 2015 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) )سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود پاکستان اور بھارت کی تجارت بڑھ گئی، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران حجم چھہتر کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک دونوں ہمسائیہ ممالک پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت میں پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ اِس دوران پاکستان کی برآمدات چھ فیصد اضافے سے سولہ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ بھارت سے انسٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :