ایف بی آر کے ماتحت تمام ریجنل ٹیکس آفسز، لارج ٹیکس پیئر یونٹس سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ طلب

اتوار 25 جنوری 2015 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) طارق باجوہ نے ملک بھر میں ایف بی آر کے ماتحت تمام ریجنل ٹیکس آفسز اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام فیلڈ فارمشنز کو خطوط لکھے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آر ٹی اوز اور ایل ٹی یوز کی اکتوبر تا دسمبر 2014 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے جلد اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جا رہا ہے لہٰذا تمام آر ٹی او اور ایل ٹی یوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دوسری سہ ماہی کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر مبنی رپورٹس تیار کی جائیں جو چیئرمین ایف بی آر کی زیرصدارت اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :