سوشل ویلفیئر کے اداروں کی سیکورٹی چیکنگ کے لئے ٹیموں کی تشکیل

ٹیمیں پنجاب بھر میں قائم اداروں کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی

اتوار 25 جنوری 2015 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) موجودہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کی فول پروف سیکورٹی کو چیک کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے جو پنجاب بھر میں قائم سوشل ویلفیئر اداروں کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ڈویژن ،شفیق اعوان ڈائریکٹر ایڈمن راولپنڈی ڈویژن،محمد سلیمان ڈائریکٹر پلاننگ ملتان وڈیرہ غازی خان ڈویژن،حافظ محمد اکرم ڈائریکٹر پروگرام گوجرانوالہ ڈویژن،ارشاد وحید ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن،شاہد سرفراز خان ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال ڈویژن،نعیم بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویژن کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :