لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا ‘ عابد حسین صدیقی

اتوار 25 جنوری 2015 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے والوں نے پورے ملک کو اندھیروں میں جھونک دیا ہے ،دو سالوں میں چوتھی مرتبہ بجلی کاکریک ڈاؤن مسلم لیگ (ن) کی طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہے ہیں اور عوام کو روز نئے نئے ایشوز میں الجھا کر وقت گزار رہے ہیں۔حکومت اپنے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے ۔

متعلقہ عنوان :