پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کادورہ آرمی پبلک سکول

شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،علم اور قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں کی جائیں گی

اتوار 25 جنوری 2015 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صوبائی صدر سردار فخر عالم کی قیادت میں آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کے چہلم کے موقع پر سکول کا دورہ کیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وفد نے شہداء کی یاد میں پھولوں کی چادرین بھی چڑھائیں ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر سردار فخر عالم خان نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علم اور قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں کی جائیں گی ، انہوں نے اس عزم کا پھر اعادہ کیا کہ علم اور قلم کے ذریعے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ،سردار فخر عالم نے کہا سیاسی و عسکری قیادت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک سانحات سے بچا جا سکے۔