آرمی پبلک سکول شہداء کے چہلم کے موقع پر باچا خان مرکز میں تقریب
آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،غلام بلور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ہماری اپنی جنگ ہے اوریہ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے ،سینئرنائب صدر اے این پی
اتوار 25 جنوری 2015 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان قربانیوں کے نتیجے میں دھرتی پر امن ضرور قائم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اے پی ایس کے شہداء کے چہلم کے موقع پر باچا خان مرکز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں اور اس ناسور کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے اتفاق اور اتحاد کی فضا بن رہی ہے جسے ہر صورت برقرار رکھنا چاہییانہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ہماری اپنی جنگ ہے اوریہ پاکستان کی بقاکی جنگ ہے اس لئے تمام پارٹیوں اورحکومت کو باہمی اتحاد واتفاق کا مظاہر ہ کرناہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامناہے اگر ہمارے بزرگوں کی بات مان لی جاتی تو اس قدر بھاری قیمت ادا نہ کرناپڑتی، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن اور علم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ آرمی بپلک سکول پشاور کے سانحے کے بعد دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی جو فضا قائم ہو چکی ہے اگر سیاسی و عسکری قیادت اور پوری قوم اس وقت پس و پیش سے کام لے کر دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام رہے تو قومی تاریخ کے کٹہرے میں ہم مجرم ٹھہریں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.