فلا ح و بہبود کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے اداروں کا کردار لائق تحسین ہے،ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر
اتوار 25 جنوری 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے کہا ہے کہ فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے عوامی زندگی میں انقلاب لانے کی جد وجہد میں مصروف ہیں ان کا یہ کردار نہ صرف قابل تحسین بلکہ قابل تقلید عمل ہے باہمی روابطہ کو بڑھا کر ہم ملک سے پسماندگی کا خاتمہ اور خوشحالی لاسکتے ہیں حکومتی سطح پر عوام کو فلا و بہبود کے حوالے سے متعدد پروجیکٹ پر کام جاری اور ہم علاقائی سطح پر فلاحی اور سماجی اداروں کے تعاون سے علاقائی سطح عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو فعال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے تنظیم فلا ح و بہبود خلد آباد قائد آباد کے مرکزی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں تنظیم فلاح و بہبود کی سنیئر نائب صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد ،چیئر پرسن نسیم اختر ،فنانس سیکریٹری اسد زیدی ،زاہدہ جیلانی اور حناء اظہر بھی موجود تھیں ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے تنظیم فلاح و بہبود قائد آباد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہقائد آباد جیسے مضافاتی علاقے میں پسماندگی دور کرنے کا بیڑا اُٹھانے والے تنظیم فلاح و بہبود کا احسن قدم ہے اس موقع پر تنظیم فلاح و بہبود کی سنیئر نائب صدر نجمہ اشفاق نے اپنی سماجی تنظیم کے منشور بتا تے ہوئے کہاکہ تنظیم فلاح و بہبود کا بنیادی مقصد علاقائی سطح پر بھوک ،بے روزگاری کا خاتمہ ہے اس کے ساتھ علاقہ عوام کے تعاون اور مشاورت کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش روزمرہ مسائل سے چھٹکارہ دلا نا بھی ہمارہ تنظیم کے مقاصد میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اگر علاقائی سطح پر فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں جد وجہد کرنے والی تنظیموں کی سرپرستی کی جائے تو ملک سے پسماندگی ،بھوک ،جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے نجمہ اشفاق نے کہاکہ تنظیم فلاح و بہبود بہت جلد مخیر حضرات کے تعاون سے قائد آباد اور اس ملحقہ آبادیوں میں تعلیم کے فروغ اور بنیادی صحت کی فراہمی کے لئے پروجیکٹ شروع کرے گی ۔
مزید قومی خبریں
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.