پاک فوج کی جانب سے ہنگو کے علاقے دلن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم

اتوار 25 جنوری 2015 17:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاک فوج کی جانب سے ہنگو کے علاقے دلن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم، پاک فوج ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے مفاد عامہ کے منصوبوں میں بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم انجم کی مقامی مریضوں اور بچوں سے خصوصی بات چیت، تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم انجم کی جانب سے پاک فوج نے ہنگو کے دور افتادہ علاقے دلن میں مقامی افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس کی نگرانی کرنل نسیم نے کی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں نادار ،بچوں،بوڑھوں اور خواتین کا معائنہ کی گیا اور ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی تشخیص کے بعد مفت ادویات بھی تقسیم کئے ڈاکٹروں کے پینل میں فی میل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل تھا سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم انجم مریضوں میں گل مل گئے اور بچوں ،بوڑھوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک فوج پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اس کے علاوہ رفائی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواہ کے عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہیں اور ان کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،سیکٹرکمانڈر برگیڈئیر ندیم انجم نے کہا کہ پاک فوج کے زیر اہتمام ایسے ہی میڈیکل کیمپوں کا انعقاد دیگر علاقوں میں بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :