مہمند یجنسی ،حلیمزئی امن کمیٹی اور قبائلی عمائدین کا امن و امان برقرار رکھنے ،دہشت گردی کے خا تمے کے لیے گرینڈ جرگہ

امن و امان بر قراررکھنے حکومتی املاک کی خفاظت اور اپنی ذمہ داریاں پورے کر نے کا عزم

اتوار 25 جنوری 2015 17:32

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) مہمند یجنسی کی حلیمزئی امن کمیٹی اور قبائلی عمائیدین کا امن و امان برقرار رکھنے اور علاقہ سے دہشت گردی کے خا تمے اور ان کے عزائم ناکا م بنا نے کے لیے گرینڈ جرگہ۔جرگے میں کثیر تعداد میں حلیمزئی قبائلی عمائیدین اور لوگوں کی شر کت۔امن و امان بر قراررکھنے حکومتی املاک کی خفاظت اور اپنی ذمہ داریاں پورے کر نے کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ سنگر میں حلیمزئی امن کمیٹی کے سر براہ خاجی محمد علی حلیمزئی کے خجرے میں قبائلی عمائیدین کا ایک گرینڈ جر گہ ہوا ۔جر گے میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائیدین اور لوگوں نے شر کت کی۔جر گے سے خطاب کر تے ہوئے امن کمیٹی کے سر براہ محمد علی نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بڑی قر با نیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عوام نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھا یا ہے۔دہشت گرد ملک کی تبا ہی کے در پے ہیں اور جو ملک کے دشمن ہے وہ ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔قبائلی عوام نے ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے جا نوں کے نظرانے دیے ہیں اور دیتے رہینگے۔قوم سر کاری عمارات سکول،ہسپتالوں کی خفا ظت یوینی بنائے۔دہشت گرد ہمارے بچوں کے ہا تھون سے قلم چھیننا چا ہتا ہے اور ہمیں پتھر کے زمانے میں لے جا نا چا ہتا ہے۔

دہشت گرد ہمارے بچوں کے سکول ،ہسپتال اڑارہے ہیں۔ہمیں پسماندہ اور جا ہل قوم بنانے کے در پے ہیں ہمیں ان کے عزائم نا کام بنا نے ہو نگے۔اور ہمیں دہشت گردوں کے خو صلوں کو پست کر نے ہیں ۔ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظا ہرہ کر نا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ اسلام بے گناہ لوگوں کی قتل عام کی اجا زت دیتا ہے۔اسلام میں سکول ۔ہسپتال،مساجد اور سر کاری املاک کے اڑانے کی کوئی تصور نہیں ہے۔یہ مسلمانوں کے اور اسلام کے دشمن ہیں ۔یہ بزدل اور ڈر پوک لوگ ہیں ۔ہمیں ان کا مقا بلہ اور ان دہشت گردوں کا مقا بلہ دلیری سے کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :