باجوڑ‘ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سلارزئی کی نئی کابینہ کا انتخاب، ملک حسین صدر منتخب

اتوار 25 جنوری 2015 17:32

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) باجوڑ‘ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سلارزئی کی نئی کابینہ کا انتخاب۔ ملک حسین صدر منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے تحصیل سلارزئی کا ایک اہم اجلاس ملک حسین ڈانڈوکی کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل سلارزئی کا نیا کابینہ وجود میں آیا۔ جس میں بھاری اکثریت سے ملک حسین آف ڈانڈوکی صدر منتخب ہواجبکہ باقی کابینہ عبدالواحد اف ڈبر سینئر نائب صدر ۔

یارزمان اف ناراضہ نائب صدر اول ۔ بختی روان اف پشت نائب صدردوم ۔

(جاری ہے)

شہاب الدین اف گلو ڈھیری نائب صدر سوم ۔ حاجی شیر بہادر آف خونہ جنرل سیکرٹری ۔ گل زیر اف غاخے جائنٹ سیکرٹری ۔شیر بہادر اف شاہ سر انفارمیشن سیکرٹری ۔احسان اللہ اف شاہ کورونہ پریس سیکرٹری ۔بخت شاہ زیب اف نازکئی آفس سیکرٹری ۔یارخان آف لوئی گرام خزانچی ۔ علی رحمان آف ترخو شاہ پروپیگنڈہ سیکرٹری ۔ فضل محمد آف لوئی گرام رابطہ سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اجلاس میں نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کااظہار کیا کہ پارٹی کو آگے لے جانے میں کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور تحصیل سلارزئی میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط اور مقبول پارٹی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :