درختوں کو کاٹنے اور نقصان پہنچانے والے نہ صرف ماحول کو آلودہ کرنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ دین کی تعلیمات کی بھی نفی کرتے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کورنگی

اتوار 25 جنوری 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ایڈمنسٹریٹرڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ درختوں کو کاٹنے اور نقصان پہنچانے والے نہ صرف ماحول کو آلودہ کرنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس طرح کے قدامات کر نے والے دین اسلام کی تعلیمات کے بر عکس کام کرتے ہیں اور اور ایسے لوگ ماحول دشمنی کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیمات کی بھی نفی کرتے ہیں جس کے مطابق اگر کسی نے پودا لگایا اور اس سے کسی انسان یا دیگر مخلوقات میں سے کسی کو بھی فائدہ ہو،اسے صدقے کا ثواب ملے گا۔

درخت ،پودے،کھیتی ،سبزہ یہ سب اللہ کی نعمتیں ہیں ان سے انسانوں ،پرندوں اور جانوروں کو فائدہ پہنچاتا ہے اس کے علاوہ آلودگی کو کم کرنے ،فضا اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں ان کا خاص عمل دخل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

درخت اور سبزہ دیکھ کر آنکھوں پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔گرین بیلٹوں کی تزئین و آرائش اور شجر کاری کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے اور اس کے ساتھ عوام کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹرڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور میمن اور دیگر افسران کے ہمراہ 12000روڈ پر شجر کاری ،گرین بیلٹوں پر خوبصورت پتھروں کی تنصیب ،اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمنسٹریٹرڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے اس موقع پر مزید کہا کہ 12000روڈ لانڈھی کی مرکزی شاہراہ ہے اس پر سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں اس کو خوبصورت بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف یہاں رہنے والی عوام بلکہ باہر سے آنے والی عوام کو بھی یہ روڈ اچھا محسوس ہواور عوام کو بھی چاہیے کہ کئے جانے والے تمام کاموں کا خیال رکھیں۔

گرین بیلٹوں،پودوں اور اسٹریٹ لائٹوں کی حفاظت کریں کیونکہ سارے کام عوام کی فلاح اور ان کو خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں ۔درخت کاٹنے والے انسانیت اور صحت مند ماحول کے دشمن ہیں۔ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :