امام اہلسنت کانفرنس 30جنوری کوخیرپورمیں ہوگئی ، تیاریاں زور وشور سے جاری

خیرپور میں توہین رسالت ﷺ ، توہین صحابہ  اور قرآن کریم کی بے حرمتی معمول بن گئی ہے،سکندر شاہ

اتوار 25 جنوری 2015 17:39

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امام اہلسنت کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں سندھ بھر سے قافلے 30جنوری کو صبح جامعہ حیدریہ پہنچیں گے حکومت سیکورٹی کے سخت انتظامات کرے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہا کہ خیرپور میں توہین رسالت ﷺ ، توہین صحابہ  اور قرآن کریم کی بے حرمتی معمول بن گیا ہے سندھ حکومت نوٹس لے ورنہ نفرت کی یہ آگ پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی کسی پر الزام عائد نہیں کر رہے لیکن اس کے پیچھے جو بھی ہو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے پاکستان نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا نہ ملک میں ایسے حالات ہیں کہ فرقہ واریت سے نظریں چرائی جائیں اس لئے حکومت فی الفور گستاخ طبقے کو قانون کی گرفت میں لائے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر بھارتی فوج کی درندگی کے خلاف کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرقومی جوش و جذبے سے منائیں گے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کشمیر پر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کیا جائے اس موقع پر مولاناعمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو، مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا صدیق بوذدار ، مولانا عمیر انور ،حافظ دھنی بخش لغاری ، محمد اسحاق منگریو ودیگر رہنما بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :