اسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

7590 غیر نمونہ ،4297بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ،سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند

اتوار 25 جنوری 2015 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ والی گا ڑیوں کے خلاف کاروائی ،ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ نے رواں ماہ میں کاروائی کے دوران7590 غیر نمونہ ،4297بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی ،سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند ،یہ خصوصی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور قانون کی بالا دستی کو بلا امتیاز نافذ کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عوام کا اعتماد اور تعاون حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے،اس خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں قانونی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں رواں ماہ کے دوران 7590غیر نمونہ،4297بغیر نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، جبکہ 1196گاڑیاں و موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کی گئیں ایس پی ٹریفک خالد رشید خصوصی طور پر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :