چکوال، بجلی کے طویل ترین بریک ڈاوٴن نے کاروبار زندگی معطل کر دیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:40

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو بجلی کے طویل ترین بریک ڈاوٴن نے کاروبار زندگی معطل کر دیا۔ گذشتہ رات دس بجے شروع ہونے والا بریک ڈاوٴن اتوار کے روز 12 بجے تک جاری رہا، البتہ اُس کے بعد ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے بجلی فراہم ہونا شروع ہوئی تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

متعدد قومی اور مقامی اخبارات کی اشاعت ہی نہ ہو سکی۔ اُدھر پٹرول کی صورتحال میں تھوڑی بہتری آئی ہے البتہ پٹرول پمپوں پر رش بدستور موجود ہے جبکہ ضلع کے متعدد پٹرول پمپوں پر پٹرول کی مکمل فراہمی ابھی تک ممکن نہیں ہوئی۔ سوئی گیس کا پریشر بھی بدستور کم ہے جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں تمام گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :