پاکپتن میں12گھنٹوں کاطویل بریک ڈاؤن،پوراضلع اندھیرے میں ڈوب گیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:40

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)ضلع پا کپتن میں وا پڈا کا غیر اعلا نیہ 12 گھنٹوں کا بجلی کا بر یک ڈاون ضلع پا کپتن اندھیرے میں ڈو ب گیا۔بتا یا گیا ہے کہ گز شتہ رات 12 بجے واپدا کی طرف سے ضلع پاکپتن کی بجلی اچانک بند کر دی گئی جس کی وجہ سے پورا ضلع اندھیرے میں ڈوب گیا ۔چانک بجلی کی فراہمی بند ہو نے سے شہر میں پا نی کی شد ید قلت پیدا ہو گئی ۔

شہر ی پا نی کی بوند بو ند کی ترس گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کارو باری مراکز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو نے کی وجہ سے ہزروں مزدور وں کو روزگار نہ مل سکا۔شہر یوں نے واپدا کی طرف سے آئے روز اچانک بجلی کے 12 سے14 گھنٹے کے طویل بریک ڈون کر نے کوسخت تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف وا پڈا کی لو ڈشیڈ نگ کا شیڈول جا ری کر تے ہے تو دوسری طرف 12 گھنٹے کو طویل بریک ڈون کر کے شہر یوں کو عذاب میں مبتلا کیا جا تا ہے انہوں نے حکومت سے غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ کے خا تمہ کا مطا لبہ کیا۔