جماعت اسلامی بدین کے تحت شان مصطفیٰ ﷺریلی کا انعقاد، سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ کی شرکت

اتوار 25 جنوری 2015 17:42

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جماعت اسلامی بدین کے تحت مسجد اقصیٰ کھوسکی روڈ تا بدین پریس کلب تک شان مصطفیٰ ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کے رکن سید داؤد شاھ گیلانی، ضلعی امیر غلام رسول احمدانی، جنرل سیکریٹری اللہ بچایو ھالیپوٹہ، بدین سٹی کے امیر فتح خان کھوسونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی طاقتیں اسلام کو دھشت گردی سے تعبیر کر رہی ہیں عالم اسلام کفر کے درمیاں متحد ہو چکا ہے دھشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں کو ختم کرنے کے سازشیں ہو رہی ہیں فرانس میں گستاخانا خاکوں کی اشاعت عالم اسلام کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے دلوں کو مجروع کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ توہیں رسالت کے مرتکب ملعون اور جہنمی ہیں جن کا آخرت اور دنیا میں درد ناک عذاب ہے نبی کے منکر اپنے عذاب سے ہر گز نہ بچ سکیں گے ہم توہیں رسالت کے لیئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے ہر گز گریز نہیں کریں گے شر پسند گستاخانا رسول ﷺ کے خلاف حکومت سطح پر احتجاج کیا جائے انبیاء اکرام کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دھشت گردی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانا خاکوں کی اشاعت فرانسی اخبارچارلی ہیڈو میں بار بار اشاعت کی محض مذمت کرنا نا کافی ہے بلکہ ایماں اور انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ دوک ٹوک الفاظ میں گستاخانا خاکا شایع کرنے والوں کو واجب القتل قرار دیاجائے انہوں مزیدکہا کہ فرانس سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کیئے جائیں اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :