بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کے ملازمین کو قانون کے تحت حاصل سہولتیں دی جائیں،سجن یونین

سہولتوں کی عدم فراہمی کے نتیجے میں سڑکو ں پر آنے پر مجبو ر کیا جا رہا ہے انتظامیہ اپنا قبلہ درست کر لے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا،سیدذوالفقارشاہ

اتوار 25 جنوری 2015 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کے ملازمین کو قانو ن کے تحت حاصل سہو لتوں سے محروم رکھنا انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ بنیا دی حقوق کی بھی خلا ف ورزی ہے لہذا ملازمین کو سہو لتو ں کی عدم فراہمی کے نتیجے میں سڑکو ں پر آنے سے کو ئی روک نہیں سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر سجن یونین سی بی اے( کے ایم سی ) کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے اپنے دفتر میں بلدیہ زون کے سجن یونین کے سینئر رہنما وٴں عبد الشکو ر ، منور نذر ، منشاء اللہ دتہ پر مشتمل وفد سے سجن یونین بلدیہ غربی کراچی کے صدر ماسٹر سیمو ئیل کی مو جو دگی میں ملاقات کے دوران کیا وفد نے انہیں بتا یا کہ ٹیکنیکل ملازمین کو 16ماہ کا اوورٹائم ادا طلب ہے جس کے لیے ایک مو جو دہ اور ایک سابقہ اوور ٹائم ادا کرنے کا طے کیا گیا تھا ، لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو نے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، بلدیہ زون ورکشاپ میں 18کچرہ گا ڑیاں کھڑی کھڑی نا کا رہ ہو رہی ہیں عید الاضحی پررات دن کا م کا معاوضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا ، پا نچ سال سے ٹیکنیکل ملازمین صابن ،ڈسٹر ، برش کی سہو لت سے محروم ہیں ملازمین کو علا ج معالجے کی کو ئی سہو لت حاصل نہیں ہیں جبکہ ریٹائر ہو نے والے اور وفات پا جا نے والے ملازمین کی جگہ انکے بچوں کو ملازمتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ، ریٹائر و وفات پا جا نے والے ملازمین کے واجبا ت ادا نہیں کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں کے ایم سی کا محکمہ ویلفیئر فنا نس ریٹائر منٹ کینسر کو واپس ڈی ایم سی کو واپس کر رہا ہے ، جس سے ریٹائر و وفا ت پا جا نے والے ملازمین دربد رکی ٹھو کریں کھا نے پر مجبو ر ہو گئے ہیں ، سید ذوالفقا ر شاہ نے وفد کو یقین دلا یا کہ ان کے مطا لبات جا ئز اور قانو نی ہیں ا ور انہیں حل کروانے کے لیے ہر ممکنہ کو ششیں کی جا ئینگی ، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر و میو نیسپل کمشنر بلدیہ غربی سے مطالبہ کیا ہے کہ قانو ن کے تحت حاصل سہو لتیں بلدیہ غربی کے ملازمین کو دی جا ئے بصور ت دیگر دما دم مست قلند ر ہو گا اور خراب صورت حال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :