دوسرا لیاقت نیشنل بین المدارس تقریری مقابلہ
دادبھائی انسٹی ٹیوٹ ،نیسٹ،وفاقی اُردو یونیورسٹی،بحریہ نیورسٹی ڈینٹل کالج اور جناح سندھ یونیورسٹی نے میدان مار لیا
اتوار 25 جنوری 2015 17:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ ملک خداد کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنے ہنر کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے جامعات پر زور دیا کہ وہ فروغ علم کے ساتھ جدید تحقیق سے شناسائی اور غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھا کر نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج لیٹریر ی اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی بین المدارس تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو،چیئر پرسن لیٹریری اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی سلطان احمد ،نصرت علی رضوان زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقابلہ میں شہر کراچی 12کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریری مقابلہ اُردو اور انگریزی میں منعقد کیا گیا تقریب میں طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقابلہ کے اختتام پر جیوری کے فیصلے کے مطابق مقابلہ اُردو تقریر میں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے محمد زوہیب نے اول پوزیشن ،وفاقی اُردو یونیورسٹی کی شہزادی کنو ل نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اُم فروا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.