بلدیہ کورنگی کا صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم

ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے عمل کو تیز کیا جائے ،عبدالراشد خان

اتوار 25 جنوری 2015 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے نگرانی کا موثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی مکمل نگرانی کریں افسران و عملے کو ہدایت کی کہ دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں اور علاقائی دورے کرکے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں اور گلیوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیص زون کے فوکل پرسن طلعت محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ مرکزی شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے دورے کے دوران مختلف علاقوں میں شاہراہوں کے سنٹرل آئی لینڈشاہراہوں کے اطراف گرین بیلٹس پر صفائی وستھرائی اور تزئین و آرائش کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کے سنٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس کو مکمل طور پر سرسبز بنا یا جائے موقع پر موجود محکماجاتی افسران کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبد الراشد خان نے ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے علاقائی دورے کو معمول بنا ئیں اور علاقائی سطح پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :