سندھ ایسوسی ایشن ٹنڈو میر محمودکی جانب سے توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 25 جنوری 2015 17:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سندھ ایسوسی ایشن ٹنڈو میر محمودکی جانب سے میر حیدر علی خان تالپر کے علاقے ٹنڈو میر محمود اور ٹنڈو آغا کے علاقہ مکینوں نے اتوارکوفرانسی جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت میر حیدر علی خان تالپرکے فرزندمیر بالاچ خان تالپر نے کی۔

جنہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک کمتر ایمان والا مسلمان بھی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، ہمارے نبی ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور تمام انسانیت کے رہبر اور محسن ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بیشک آپ(محمد ﷺ) اخلاق کے بہترین مرتبہ پر فائز ہیں۔

آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہی آج کی دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔آپ ﷺ پیغمبر امن ہیں اور انسانیت کی نجات آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پرعمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔میر بالاچ خان تالپر نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں رسول ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی جدید جاہلیت کا نمونہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ریلی میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :