گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ

28جنوری کو ملک گیر احتجاج کریں گے،لاہور پریس کلب کے باہر3بجے مظاہرہ ہو گا

اتوار 25 جنوری 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) گستاخانہ خاکوں کے خلاف صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ،آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی و دیگر صحافی تنظیموں کے عہدیداران و اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف 28جنوری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

لاہور پریس کلب کے سامنے بدھ کو دن تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ پانچوں صوبوں و آزادکشمیر کے تمام شہروں میں پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے کئے جا ئیں گے۔اس موقع پر شرکاء نے فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی صحافت نہیں بلکہ مجرمانہ فعل قرار دیا۔